Mashkoor hussain yaad biography of barack
[MEMRES-5]!
مشکور حسین یاد
مشکور حسین یاد (ولادت: 1925ء - وفات: 2017ء) اردو زبان کے پاکستانی شاعر، ناول نگار اور محقق تھے جنھوں نے متعدد کتابیں تصنیف کیں۔[1]
قصبہ بڈولی، ضلع مظفرنگر، یوپی، بھارت کے خاندان سادات سے تعلق رکھتے تھے۔ بڈولی کو دریائے جمنا نے دو ٹکڑے کر دیاتھا۔ اس وجہ سے اس قصبہ کا ایک حصہ ضلع کرنال میں آ گیا۔ مشکور حسین یاد حصار کے گاؤں ڈبوالی میں ستمبر 1925ء میں پیدا ہوئے۔ والد صاحب کی ملازمت کی وجہ سے تعلیم و تربیت ضلع حصارمشرقی پنجاب میں ہوئی۔ ایف اے کا امتحانلدھیانہ سے اور بی اے کا امتحان جالندھر سے پاس کیا۔ لکھنے پڑھنے سے دلچسپی تھی۔ چنانچہ پہلے ایک ہفتہ وار اخبار (پکار) کی ادارت سنبھالی پھر راشننگ کے محکمہ میں انکوائری افسر ہو گئے لیکن جلد ہی اس محکمہ کو چھوڑ کر مزید تعلیم جاری رکھنے کے لیے ڈسٹرکٹ بورڈ ہائی اسکول ڈبوالی میں انگریزی کے استاد بن گئے ابھی ایک ماہ بھی نہ پڑھایا تھا کہ اگست 1947ء میں مسلمانوں کا قتل عام شروع ہو گیا۔ والد صاحب کے علاوہ ان کی ماں، بیوی، بیٹی اور ھائی اور دوسرے قریبی عزیز شہید ہوئے۔ آزادی کی راہ میں اتنی بڑی قربانی دے کر نومبر 1947ء میں مشکور